1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں سیاسی اتحاد میں درڑاروں کی وجوہات

20 مئی 2008

معروف سیاسی تجزیہ نگار نذیر ناجی کے نزدیک پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران کی وجہ سیاسی جماعتوں میں سیاسی بلوغت اور اجتماعی احساس ذمہ داری کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کے ٹوٹنے سے اسٹبلشمنٹ ہی مضبوط ہو گی۔

https://p.dw.com/p/E38m
زرداری اور شریف اتحاد ڈگمگاتا ہواتصویر: AP

ڈویچے ویلے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد سے ہی سیاسی طاقتوں کو پنپنے کا موقع نہیں دیا گیا اور فوجی طاقتوں نے ملک میں اچھی سیاست کے پر کاٹ دئے۔ جس کے نتیجے میں اس وقت بھی سیاست دان اجتماعی مفاد کے مقابلے میں ذاتی مفاد کی سیاست کھیل رہے ہیں۔

نذیر ناجی کےنزدیک اگرچہ اس اتحاد کے ٹوڑنے کے لئے کئی طاقتیں جمع ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ اگر یہ اتحاد ٹوٹا تو اس میں سب سے بڑا ہاتھ دونوں سیاسی جماعتوں کا ہی ہو گا۔