1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں نیٹو سپلائی راستے پر ایک اور حملہ

فرید اللہ خان، پشاور6 فروری 2009

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی رابطہ پل کے ساتھ ٹکر اکر دھماکہ سے اڑادی دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ گیارہ شدیدزخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

https://p.dw.com/p/GocT
اس سے قبل بھی کئی بار نیٹو افواج کے سپلائی راستے کو طالبان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہےتصویر: AP

دھماکہ سے پاک افغان شاہراہ طورخم کے راستے افغانستان میں مقیم اتحادی افواج کیلئے سامان لے جانے والے ٹرکوں کاراستہ بھی بند ہوگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اتحادی افواج کیلئے سامان لے جانے والے ٹرکوں کیلئے متبادل راستہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں اس دھماکہ میں ایک کنٹینر ایک گاڑی اور درجن سے زیادہ دکانوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ تین روز سے پاک افغان شاہراہ جہاں رابطہ پلوں کوتباہ کرنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں وہاں نیٹو فورسز کیلئے سامان لے جاکر واپس آنیوالے نو ٹرکوں کو بھی بھاری ہتھیار سے نشانہ بناکر تباہ کیاہے۔

خیبرایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے باوجود اتحادی افواج کی سپلائی لائن بند نہیں ہوئی بلکہ انہیں متبادل راستہ فراہم کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقع میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ کی زخمی ہیں۔

Bildgalerie Jahresrückblick 2008 Dezember Pakistan
دو ماہ قبل ایک حملے میں نیٹو کے درجنوں ٹرک تباہ کر دئیے گئے تھے جن پر کروڑوں ڈالر کا سامان لدا ہو تھاتصویر: AP

اس دھماکہ کے بعد ٹریفک معطل ہوگئی دوروز قبل اسی شاہراہ پرعلی مسجد کے قریب برطانوی دور میں بنائے گئے تاریخی پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایاگیا جس سے عارضی طورپر نیٹو فورسز کی سپلائی بند ہوگئی۔ افغانستان میں نیٹو فورسز کیلئے 75فیصد سپلائی پاک افغان شاہراہ طورخم کے راستے ہورہی ہے تاہم گزشتہ دوماہ سے سامان سے بھرے ٹرکوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے پشاورکے نواح میں نیٹوفورسز کے لاجسٹک ٹرمینل پر پانچ بڑے حملے کیے گئے جس میں تین سو سے زیادہ ٹرکوں کو تباہ کیاگیا ان ٹرکوں میں افغانستان میں مقیم اتحادی افواج کیلئے اشیاء خوردونوش کے علاوہ جنگی سازوسامان بھی تھا۔ تحریک طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پرحملے بند نہیں کرتا وہ نیٹو فورسز کے لئے سامان لے جانے والے قافلوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو قبائلی علاقوں اور سوات میں آپریشن بند کرنے کے لئے کہا ہے بصورت دیگر اتحادی افواج کی سپلائی مکمل طورپر بند کردی جائے گی۔

Afghanistan Nord-Allianz greift an
تحریک طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہےتصویر: AP

اس دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے سیکورٹی فورسز نے اس کاروائی میں 52عسکریت پسندوں کی ہلاکت سمیت ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کرنے کے دعوے کیے ہیں دوسری جانب صوبہ سرحد میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر جاپان حکومت نے صحت اور پانی کی فرہامی کیلئے دو بڑے منصوبوں پر کام شروع کرنے سے معذرت کی ہے۔