1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں وکلاءتحریک کی منزل

13 مارچ 2008

وکلا مسلسل صدر مشرف کے تین نومبر کے اقدامات کوچیلنج کئے ہوئے ہیں اور معزول ججوں کی حمایت میں اپنی آواز بلندکیئے ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYDq
تصویر: AP
پاکستانی سول سوسائٹی کے سرخیل بلاشبہ وکلا ہیں۔ پاکستان کے بیشتر شہروں سے وکلاءکی تحریک بلیک فلیگ کے پانچویں روز احتجاج جاری رہا۔ اس دوران عدالتی کام کا بائیکاٹ کیا گیا ۔ئکاٹ کیا گیا وکلا کے اِس قافلے کی قیادت گو اعتزاز احسن کر رہے ہیں لیکن اس تحریک کی شروعات کرنےوالوں میں منیر ملک ، علی احمد کرد، جسٹس ریٹائرڈ طارق محموداورحامد خان ایسے بہت سے نام ہیں۔ خصوصاً حامد خان جب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر تھے تب وہ ہر فورم پر اُس وقت کے جنرل مشرف کی حکومت کے بڑے نقاد تھے اور ہمیشہ اُس کی قانونی حثیت کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔تین نومبر کی ایمرجنسی کے بعد تو وکلاءکی تحریک میں بہت دم خم دیکھنے میں آیا ہے۔حامد خان نے وکلاءتحریک کی منزل اور مستفبل میں ججوں کی بحالی کے حوالے سے ڈوئچے ویلے کو خصوصی انٹرویو ریکارڈ کروایا