1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں پولیس کا کسانوں پر لاتھی چارج

26 مئی 2017

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے کسانوں کی ایک ریلی پر لاتھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ کسانوں  کا مطالبہ ہے کہ حکومت زراعت کے شعبے کے لیے زیادہ وسائل مختص کرے۔

https://p.dw.com/p/2db3y
Pakistan Polizisten vor Oberster Gerichtshof in Islamabad
تصویر: Reuters/F. Mahmood

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق اسلام آباد میں کسانوں کی یہ احتجاجی ریلی اس وقت نکالی گئی جب پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرنا ہے۔

کاشت کاروں کے ایک رہنما محمد حسین نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ پولیس نے کئی مظاہرین کو مارا پیٹا اور درجنوں کسانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق  ان مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی ریلیوں پر پابندی کے باوجود یہ ریلی نکالی۔ پاکستانی ٹی وی چینلز میں دکھائی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار احتجاج کرنے والے مظاہرین کو زمین پر گھسیٹ رہے ہیں۔ اور ریلی میں شریک افراد پولیس پر پتھر پھینک رہے ہیں۔

مشکلات کے شکار غریب پاکستانی کاشتکار

پاکستانی کاشت کار گزشتہ کئی سالوں سے حکومتوں کو زرعی شعبے کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ دوسری جانب توقع کی جا رہی ہے کہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ میں دفاعی بجٹ بڑھا دیا جائے گا۔