1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پیغمبر اسلام کا جشن ولادت، دن کا اکیس توپوں کی سلامی سے آغاز

صائمہ حیدر
12 دسمبر 2016

پاکستان میں پیغمبرِ اسلام کی ولادت کے حوالے سے عید میلاد النبی کی تقریبات جاری ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں نعتیہ محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2U7zS
Pakistan Feierlichkeiten Geburtstag Mohammed Moschee in Karatschi
پاکستان میں متعدد مساجد کو خوبصورت برقی قمقموں سے آراستہ کیا گیا ہےتصویر: picture-alliance/AA/S. Mazhar

آج دنیا بھر میں مسلمان پیغمبرِ اسلام کی ولادت کا جشن منا رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسلام آباد میں موجود ڈوئچے ویلے کی سوشل میڈیا ایڈیٹر بینش جاوید نے بتایا کہ ملک بھر میں مساجد اور اہم عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے اور لنگر تقسیم کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں پیغمبرِ اسلام کی ولادت منانے کے سلسلے میں کئی ٹن وزنی کیک بھی تیار کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹ پر خاص طور پر پاکستان کے شہر ملتان میں بننے والے بارہ ہزار پونڈ وزنی ایک کیک کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

ڈوئچے ویلے کی ایڈیٹر بینش جاوید کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکثر ٹی وی پروگرامز میں علما نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کی آمد کا جشن منانے کا درست طریقہ یہ ہے کہ اِس روز ظاہری نمود و نمائش اور  پیسے کے ضیاع سےاجتناب کیا جائے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔