1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی سات وکٹوں سے جیت

19 فروری 2010

دبئی میں ٹی ٹوئنٹی دومیچوں کی سیریز میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلش ٹیم کو 130 رنز کا ہدف دیا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

https://p.dw.com/p/M6HL
تصویر: AP

کیون پیٹرسن اور مورگن کے مابین 104 رنز کی ساجھے داری کی بدولت انگلش ٹیم نے پاکستان کو آسانی سے شکست دی ۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں112 رنز بنائے۔ پیٹرسن نے 43 گیندوں پر 43 رنز بنائے جبکہ مورگن نے51 گیندوں پر67 رنز بنائے۔ دونوں ہی کھلاڑی ناٹ آوٹ رہے۔

جعمہ کو دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اورمقررہ بیس اوروں میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر کھلاڑی عمران نذیر پندرہ گیندوں پر دو رنز بنا کرآوٹ ہوئے جبکہ عمران فرحت تیرہ گیندوں پر چودہ رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔

ون ڈاؤن کھلاڑی خالد لطیف بھی چار رنز بنا کر جلد ہی آوٹ ہو گئے۔ پاکستانی عوام کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے عمر اکمل بھی جلد ہی پویلئین سدھار گئے۔ انہوں نے بارہ گیندوں پر تیرہ رنز بنائے۔ پاکستانی ٹاپ آڈر کے فلاپ ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ پاکستان کوئی اچھا اسکور نہیں کر سکے گا۔

Pakistan Sport Cricket Abdul Razzaq
عبدالرزاق نے بائیس رنز بنائےتصویر: AP

بعدازاں شاہدآفریدی کی غیرموجودگی کے دوران اس دورے کی کپتانی کرنے والے شعیب ملک اور فواد عالم نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 47 رنز کا اضافہ کیا۔ شعیب ملک نے 33 جبکہ فواد عالم نے 23 رنز بنائے۔

شعیب ملک کے آوٹ ہونے کے بعد فواد عالم نےعبدالرزاق کے ساتھ پارٹنر شپ میں بیس رنز کا اضافہ کیا۔ جس میں رزاق کے 22 رنز شامل رہے۔ انگلش ٹیم کی طرف سے سوان، براڈ اور Bresnan دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

انگلینڈ نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کے اوپنر کھلاڑی بھی جلد ہی آوٹ ہو گئے۔ ٹروٹ چار رنز بنا کر رزاق کے ہاتھوں بولڈ ہوئے جبکہ ڈینلے ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ انگلش کپتان کولنگ ووڈ کوئی رن بنائے بغیر رن آوٹ ہو گئے۔ بعد ازاں کیون پیٹرسن اور مورگن نے ٹیم کو فتح دلوائی۔ کھیل کا بہترین کھلاڑی مورگن کو قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین اس سیریز کا دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عدنان اسحاق