1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے لئے 2.376 بلین ڈالر کی امریکی امداد کی منظوری

22 ستمبر 2009

امریکی کانگریس نے آج منگل کے روز پاکستان کے لئے 2.376 بلین ڈالرکی امداد منظور کر لی ہے۔ یہ امداد پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے دورہء نیویارک کے موقع پر کی گئی۔

https://p.dw.com/p/Jmcm
تصویر: picture-alliance/dpa

اس کے ساتھ ساتھ واشنگٹن انتظامیہ نے پاکستان کے لئے 2.282 بلین ڈالر کا ایک اور بل بھی کانگریس میں پیش کردیا ہے۔ یہ بل اگلے سال پاکستان کی امداد کے لئے ہے۔ اس بل کے تحت پاکستان کو آئندہ سال فوجی اور انسانی بنیادوں پر امداد دی جائے گی۔ اس کے علاوہ واشنگٹن انتظامیہ نے Coalition Support Fund کی مد میں پاکستان کو 913 ملین ڈالر نقد بھی فراہم کئے ہیں۔

امریکی کانگریس نے پاکستان کے لئے پہلے ہی کیری لوگر بل کے تحت 1.5 بلین ڈالر کی سالانہ امداد منظور کررکھی ہے۔ یہ امداد پاکستان کو آئندہ پانچ سالوں تک فراہم کی جائے گی۔