1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت جائے گی

17 ستمبر 2008

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نےبدھ کے روز کہا ہے کہ قومی ٹیم آئندہ سال فروری میں بھارت میں ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

https://p.dw.com/p/FKC5
تصویر: AP

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف باجوہ نے کہا کہ اس ایونٹ میں پاکستان، جرمنی، ہالینڈ اور میزبان ملک بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس کےعلاوہ پاک بھارت سیریزکے دوبارہ انعقاد کے لئے انڈین ہاکی فیڈریشن سے مذاکرات بھی جاری ہیں اور اس سیریز کے لئے معاہدہ پانچ سال کی مدت ہوگی۔ آصف باجوہ کہنا تھا کہ اگلے سال پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے ملائیشیا، چین، بھارت اور یورپی ٹیموں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔

فیڈریشن کے سیکریٹری نے بتایا کہ نومبر میں ملائیشیا میں ہونے والی ایشین کلب چیمپئن شپ میں پاکستان کی کلب چیمپئن ٹیم شرکت کرے گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے اکتوبر میں نیشنل کلب چیمپئن شپ کا انعقاد یقینی بنائے جانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ آصف باجوہ نے بعض اولمپئینز کی طرف سے ہاکی اکیڈمیز ختم کرنے کے تاثر کو غلط قرار دیا اور کہا کہ ملک بھر میں گیارہ علاقائی اکیڈمیاں قائم کی جا رہی ہیں۔