1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان ہی چیمپیئنز ٹرافی کا میزبان: آئی سی سی

Geelani, Gowhar24 جولائی 2008

عالمی کرکٹ کونسل، آئی سی سی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ رواں سال ستمبر میں چیمپئینز ٹرافی کا انعقاد، پاکستان میں ہی، پہلے سے طے شدہ شیڈول کے عین مطابق ہوگا۔

https://p.dw.com/p/Ej5b
تصویر: AP

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے آئی سی سی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوے عالمی کرکٹ کونسل کے تمام ممبر ممالک کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

رواں برس گیارہ سے اٹھائیس ستمبر تک چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلے پاکستان کے تین شہروں، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گے۔

آئی سی سی کے بورڈ کا یہ اہم فیصلہ جمعرات کی ٹیلی کانفرنس کے بعد سامنے آیا۔

سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بنیاد بناکر آئی سی سی کے بعض ممبر ممالک نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے خلاف آواز بلند کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان میں اس ٹورنامنٹ کا ہونا مشکوک بن گیا تھا۔

بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈز نے پاکستان کی میزبانی کی حمایت کی تھی جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعض کھلاڑیوں نے پاکستان کی سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شرکت مشکوک بنادی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اصرار تھا کہ ابھی حال ہیں میں اس نے ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی جس دوران کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید