1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاک امریکا تعلقات میں تناؤ برقرار

بینش جاوید AFP
28 اگست 2017

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کے تناظر میں امریکی سفارت کاروں پر مشتمل ایک وفد کا دورہء پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس وفد نے پیر کے روز پاکستان پہنچنا تھا۔

https://p.dw.com/p/2iz7G
Pakistan Islamabad - Shahid Khaqan Abbasi
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Naveed

جنوبی ایشیا کی نائب سکریٹری آف اسٹیٹ ایلیس ویلز  کے دورہء پاکستان کو امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے حالیہ بیان کے بعد پہلا ہائی پروفائل دورہ قرار دیا جا رہا تھا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،’’ حکومت پاکستان کی درخواست کے باعث امریکی وفد کے دورے کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔‘‘

بدلتی ہوئی عالمی سياست، ٹرمپ کی نئی افغان پاليسی اور پاکستان

گزشتہ ہفتے افغانستان کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر نے پاکستان پر شر پسند عناصر کو پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ امریکا کی جانب سے متعدد مرتبہ پاکستان پر طالبان کے ساتھ تعلقات رکھنے اور انتہا پسند پیدا کرنے کا الزام لگتا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی کہا تھا کہ پاکستان نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو اسے امریکا کا اہم اتحادی ہونے کا درجہ کھونا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ انہیں امریکا کا اعتماد چاہیے نا کہ اس کی امداد۔

ٹرمپ کے بیان نے پاکستانیوں کو تکلیف پہنچائی، عمران خان