1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاک بھارت مذاکرات ختم: مکالمت کے تسلسل پر اتفاق

24 جون 2011

پاکستان اور بھارت نے جموں وکشمیر سمیت دو طرفہ تصفیہ طلب امور پر تعمیری اور مشبت مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/11j9p
تصویر: AP

اس بات چیت میں کوئی نئی اور بہت بڑی پیش رفت تو نہیں ہوئی تاہم اس امر پر اتفاق ہو گیا کہ دونوں ہمسایہ ریاستیں یہ بات چیت جاری رکھیں گی۔ اگلے مہینے نئی دہلی میں دونوں ملکوں کے مابین وزارتی سطح کی مکالمت سے قبل خارجہ سیکرٹریوں کی اس گفتگو کا نیا دور عمل میں آئے گا۔

اسلام آباد میں ان مذاکرات میں بھارتی وفد کی سربراہی خارجہ سیکرٹری نروپما راؤ نے جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی سلمان بشیر نے کی۔ ان مذاکرات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے ان اہلکاروں کے درمیان دو روزہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی خارجہ امور کی وزارتوں کے یہ اعلیٰ اہلکار اپنی اگلی ملاقات میں تجارت اور سفری سہولیات جیسے موضوعات پر بھی گفتگو کریں گے۔

ان مذاکرات کے بارے میں اسلام آباد سے شکور رحیم کی ارسال کردہ رپورٹ آپ نیچے دیے گئے آڈیو لنک کی مدد سے سن سکتے ہیں۔

رپور‌ٹ: عصمت جبیں

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں