1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاک بھارت مذاکرات معطل

12 جولائی 2008

جمعے کے روز اسلام آباد میں لائن آف کنٹرول پر آمد و رفت کے نئے راستے کھولنے کے لیے طے شدہ پاک بھارت مذ کرات معطل کر دیے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Eams
بھارت اور افغانستان نے کابل خود کش حملے کی زمہ داری پاکستان پر عائد کی ہےتصویر: AP
پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی جو امید پیدا ہوئی تھی وہ کابل میں بھارتی سفارت خانے پر خود کش حملے کے بعد مایوسی میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بھارتی زرائع ابلاغ کھلے عام ، جب کہ بھارتی سرکاری حلقے دبے لفظوں، اس حملے کی زمہ داری پاکستانی خفیہ تنظیم آئی ایس آئی پر عائد کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اس حملے میں ملوّث ہونے کی تردید کی ہے۔