1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاک بھارت وزرا خارجہ کی اہم ملاقات

20 مئی 2008

پاکستان میں نئی جمہوری حکومت کے قیام کے بعد بھارتی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پرآ رہے ہیں۔ بھارتی اہم شخصیات کے دورہ پاکستان سے امید کی جا رہی ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔

https://p.dw.com/p/E2al
بھارت اور پاکستان کے مابین مذاکرات کا چوتھا دورتصویر: Ap

پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کے چوتھے دور میں میں دونوں طرف سے ہی خوش آمدیدی رویے دکھائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان حکام نے ننانونے بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے دن نئی دہلی سے اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل سیکرٹری خارجہ شیو شنکر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اس دورے کا بہت اہم قرار دیا انہون نے کہا کہ اس دورے کے دوران کئی اہم امور سمیت کشمیر کے مسلے پر بھی مذاکرات لئے جایئں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی کل اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات کے لئے نئی دہلی سے افتخار گیلانی کی رپورٹ سماعت فرمایئں