1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاک بھارت کشیدگی میں خاتمے کی امریکی کوششیں

3 دسمبر 2008

ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا شدہ کشیدگی کے خاتمے کے لئےامریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس، نئی دہلی جبکہ امریکی افواج کے سربراہ مائیکل مولن اسلام آباد پہنچ گئے۔

https://p.dw.com/p/G8Ep
امریکی وزیر خارجہ بھارتی حکام سے ملاقات میں ممبئی دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور خطے میں کشیدگی پر بات کریں گی۔تصویر: AP

امریکی وزیر خارجہ بھارتی حکام سے ملاقات میں ممبئی دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور خطے میں کشیدگی پر بات کریں گی۔ امریکی وزیر خارجہ بھارت کو امریکی مدد کی پیشکش بھی کریں گی۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق کونڈو لیزا رائس بھارت اور پاکستان سے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گی بھارت کے بعد رائس پاکستان بھی جائیں گی۔

Mike Mullen
مائیک مولن نے اسلام آباد میں پاکستانی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل طارق مجید سے ملاقات کیتصویر: picture-alliance/ dpa



ادھرایڈمرل مائیک مولن نے اسلام آباد میں پاکستانی برّی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل طارق مجید سے ملاقات کی اور موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی ایڈمرل پاکستان میں قیام کےدوران ممبئی حملوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے خاتمے اور پاک افغان سرحد پر طالبان اور القاعدہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی سے متعلق بات چیت کریں۔ اس کے بعد ایڈمرل مائیکل مولن اسلام آباد سے نئی دہلی جائیں گے۔


دوسری طرف امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے پینٹاگون میں نیوز کانفرنس کی۔ گیٹس کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف مائیکل مولن کے بھارت کا دورہ نئی دہلی کوممبئی حملہ آوروں کے حوالے سے تحقیقات میں امریکہ کی جانب سے بھرپور مدد کا عندیہ ہے۔ رابرٹ گیٹس نے کہا کہ ممبئی میں دہشت گردی کے ملزمان کا سراغ لگانا اور آئندہ اس طرح کی کارروائی سے محفوظ رہنا ضروری ہے۔ رابرٹ گیٹس نے خیال ظاہر کیا کہ انتہا پسند گروپ کا ہدف امریکہ اور برطانیہ کے شہری تھے۔ رابرٹ گیٹس نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے مغربی سرحد پر تعینات فوج ہٹانے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔