1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاک - سری لنکا تیسرا ون ڈے: دلشان کی سینچری ، پاکستان کے لئے 310 کا پہاڑ

24 جنوری 2009

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں تیسر ے اور حتمی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےعمدہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا اور پاکستان کو تین سو دس رنز کا ہدف دیا ۔سلامی بلے باز دلشان نے سینچری بنا ئی۔

https://p.dw.com/p/GfJf
مرلی دھرن پاکستانی بیٹنگ لائن کے لئے خطرہتصویر: AP

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری اور حتمی میچ میں سری لنکا نے مقررہ پچاس اوروں میں پانچ کھلاڑیون کے نقصان پر تین سو نو رنز بنائے۔ ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 76 رنز بنالئے۔ اس ساجھے داری کو پاکستانی باولر عمر گل نے توڑا جب جے سوریا پینتالیس رنز بنا کر سعید اجمل کے ہاتھوں واپس پویلین جانے پر مجبور ہوئے۔ بعد ازاں سنگرا کرا اور سلامی بلے باز دلشان نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن بد قسمتی سے سنگراکارا پچاس رنز پررن آوٹ ہوگئے۔

دلشان نے اپنے کیرئر کی دوسری سینچری سکور کی۔ انہوں نے137 اور وہ ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے عمر گل نےتین جبکہ سہیل خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا ایک ایک میچ جیت کر سیریز برابر کئے ہوئے ہیں جبہ اس میچ میں اس سیریز کے فاتح کا اعلان ہو جائےگا۔