1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرتشدد کارروائیاں براہ راست نشر نہ ہوں، افغان حکومت

3 مارچ 2010

افغانستان میں حکومت میڈیا کو طالبان عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کی براہ راست کوریج نہ کرنے کی ہدایات جاری کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔

https://p.dw.com/p/MI7J
کرزئی حکومت کے اس منصوبے پر عالمی برادری نے تحفظات کا اظہار کیا ہےتصویر: picture-alliance/ dpa

افغان حکومت کے اس ممکنہ اقدام پر امریکہ اور مغربی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزادی اظہار اور آزادی رائے پر کسی قسم کی قدغن نہ لگائی جائے۔

افغان حکومت کے اس ممکنہ حکم نامے کا اطلاق تمام ملکی اور غیر ملکی نشریاتی اداروں پر ہوگا، اور اس حکم نامے کے تحت پرتشدد واقعات کی لائیو رپورٹنگ نہیں کی جاسکے گی۔

افغان حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق پرتشدد کارروائیوں کی براہ راست کوریج سے عوام میں بے چینی اور دہشت پھیلتی ہے، جس کا فائدہ عسکریت پسندوں کو پہنچتا ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے لئے خصوصی امریکی مندوب رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ اس حکومتی فیصلے پر امریکہ افغان حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر وزیرخارجہ کلنٹن اور امریکی حکام کو تحفظات ہیں اور امریکہ افغانستان میں آزادی صحافت کی ہرممکن حمایت کرے گا۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عدنان اسحاق