1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرتگال کو ایک اور امدادی پیکیج کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ریٹنگ ایجنسی

6 جولائی 2011

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ پرتگال کو ایک اور مالیاتی امدادی پیکیج کی ضرورت پڑ سکی ہے۔ موڈیز نے پرتگال کی کریڈیٹ ریٹنگ بھی کم کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/11pe0
تصویر: AP

موڈیز کے مطابق پرتگال کے حکومتی بونڈ نیچے آتے ہوئے Ba2 کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس سے پرتگال محفوظ سرمایہ کاری کے لیے قابل قبول معیار سے نیچے آ گیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پرتگال حکومت کو اخراجات میں کٹوتیوں، ٹیکسوں میں اضافے اور معاشی بحالی کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔

موڈیز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لزبن خسارہ میں کمی اور قرضوں کے استحکام کے حوالے سے یورپی یونین اور آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ٹارگٹس پورا کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔ موڈیز کے مطابق اس کی وجہ پرتگال کے لیے وہ چیلنجز ہیں جو وہ اخراجات میں کمی، ٹیکسوں میں اضافے، معاشی ترقی اور بینکنگ نظام کو سہارا دینے کے حوالے سے سامنا کر رہا ہے۔

Flash-Galerie Pedro Passos Coelho
پرتگال کے وزیر اعظم کے لیے ملکی معیشت کو استحکام دینا بظاہر مشکل نظر آ رہا ہےتصویر: dapd

موڈیز نے پرتگال کے حوالے سے اس خطرے کا بھی اظہار کیا کہ سن دو ہزار تیرہ تک لزبن جی ڈی پی میں کٹوتی کر کے تین فیصد کی یورپی یونین کی جانب سے مقرر کردہ سطح کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے۔ ایجنسی کے مطابق پرتگال کے لیے صحت، سرکاری کاروبار اور علاقائی حکومتوں کے اخراجات کم کرنا مشکل کام ہوگا، اس کے علاوہ لزبن کے لیے ٹیکس ریونیو میں اضافہ بھی ایک مشکل کام ہوگا۔

موڈیز نے پرتگال کے حوالے سے ایک مثبت حوالہ اس کی سیاسی صورت حال میں بہتری کو قرار دیا۔ پانچ جون کے انتخابات کے نتیجے میں پرتگال میں سوشلسٹس کے اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب قدامت پسند وزیر اعظم پیدرو کویلہو اقتدار میں آ گئے ہیں۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں