1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پلُوٹو کا نام سیاروں کی فہرست سے خارج

24 اگست 2006

چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ میں بین الاقوامی تنظیم IAU یعنی انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل یونین کی ایک اعلیٰ سطحی کانگریس میں ماہرین کے درمیان سیارے کی نئی تعریف پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے، جس کے بعد 1930ء میں دریافت ہونے والے سیارے پلُوٹو کو سیاروں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اِس طرح آئندہ نظامِ شمسی کے سیاروں کی تعداد آٹھ ہو گی۔

https://p.dw.com/p/DYK5
تصویر: picture-alliance/ dpa

اب تک پلُوٹو کو نظامِ شمسی کا نَوواں اور سورج سے سب سے زیادہ دُور سیارہ کہا جاتا تھا۔ تاہم پراگ میں دُنیا بھر سے گئے ہوئے 2,500 سائنسدانوں کے درمیان گرما گرم بحث کے بعد باقی آٹھ سیاروں اور پلُوٹو کے درمیان فرق واضح ہو کر سامنے آ گیا اور یوں Pluto کو عشروں سے حاصل سیارے کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔