1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پناہ گزین، عراق سرفہرست

18 مارچ 2008

اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں پناہ کی متلاشی اقوام میں عراقی پہلے نمبر پر ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYOR
تصویر: picture-alliance/ dpa

یورپی یونین میں گزشتہ سالوں کے دوران سیاسی پناہ کی تلاش میں عراقی باشندوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کی جانب سے شائع کردہ حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق کے ساتھ ساتھ پاکستان کی رینگنگ بھی تدیل ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گو کہ عراق میں حالات میں بہتری کے دعوے کئے جا رہے ہیں اس کے باوجود عراق سے ترقی یافتہ ممالک میں ہجرت کرنے کا سلسلہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

عراق کے بعد پاکستان کا نمبر آتا ہے۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے گزشتو برسوں میں یونان کا رخ کیا تھا۔ جب کے پاکستانیوں کی دوسری مرغوب منزل برطانیہ ہے۔اس طرح یورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد میں عراق سب سے زیادہ تعداد میں ہیں اس کے بعد پاکستانی اور اس کے بعد روس اور صومالیہ آتے ہیں۔