1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پہلے ٹوینٹی 20 کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کی فتح

11 جنوری 2009

زخمی گراہم سمتھ کی عدم موجودگی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ نہ کر سکی اورملبورن میں ہونے والے پہلے ٹوینٹی 20 میچ میں باون رنز سےہار گئی۔

https://p.dw.com/p/GW5C
جنوبی افریقہ کے کپتان زخمی ہونے کی وجہ سے میچ میں حصہ نہ لے سکےتصویر: AP

آسٹریلیا کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد اپنی جیت کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکی اور کپتنان گراہم سمتھ کے زخمی ہونے کے بعد تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پہلے ٹوینٹی 20 میں بھی شکست سےدوچار ہوئی۔

ٹوینٹی 20 کرکٹ کے پہلے معرکے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوروں میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ جس میں آسٹریلیوی نوخیز کھلاڑی ڈیوڈ اینڈریو وارنر نے دھواں دھار بلے بازی سے 89 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے پہلے بین الاقوامی ٹوینٹی 20 میچ میں ہی اعلی بلے بازی کا مظاہرے کرتے ہوئے چھ چھکے اور سات چوکے لگائے۔ وارنر کو ابھی تک ٹیسٹ یا ایک روزہ میچوں میں شرکت کو موقع نہیں ملا ہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے سٹائن نے بہتر بولنگ کی اور چار اوروں میں صرف اڑتیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Ricky Ponting
آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کامیاب ترین کپتانوں میں شامل ہوتے ہیںتصویر: AP

جنوبی افریقہ نے جب ایک مشکل ہدف حاصل کرنے کاآغاز کیا توسلامی بلے باز ہرشل گبز اور جیک کیلس جلد ہی آوٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے صرف ڈومنی نے بہتر بلے بازی کی جنہوں نے اٹھہتر رنز بنائے۔ یوں جنوبی افریقہ کی تمام ٹیم اٹھارہ اوروں میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کے بولر ہسی نے تین کھلاڑی آوٹ کئے۔

کھیل کے بہترین کھلاڑی وارنر قرار پائے۔ دو ٹوینٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ تیرہ جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریزسولہ جنوری سے شروع ہوگی۔