1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں جوش و خروش عروج پر

5 مارچ 2017

آج اتوار کو لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین ہونے والے اس مقابلے کی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔ میچ مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے شروع ہو گا۔

https://p.dw.com/p/2Yezo
Pakistan Cricket Super League Finale Quetta Galdiators - Peshawar Zalmi
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرائے جانے پر جہاں شائقین کرکٹ میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے وہیں کچھ حلقے اس میچ کو پاکستان میں کرائے جانے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی یعنی مارلن سیمیولز، ڈیرن سیمی، ڈیوڈ ملان اور کرس جارڈن فائنل کے لیے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ تاہم دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس حوالے سے خوش قسمت ثابت نہیں ہوئی کیونکہ کیون پیٹرسن، رائلی روسو، لیوک رائٹ اور ٹائمل ملز  نے لاہور میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ کوئٹہ دوسری مرتبہ مسلسل فائنل میں پہنچی ہے۔ پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے فائنل میں اسے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

Pakistan Cricket Super League Finale Quetta Galdiators - Peshawar Zalmi
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

اس میچ میں زخمی ہونے کے باعث شاہد آفریدی بھی شرکت نہیں کریں گے۔ لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب سن 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اُس کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا انعقاد ناممکن ہو چکا تھا۔ تاہم 2015ء میں زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کر کے یہ جمود توڑا تھا۔ اس موقع پر لاہور میں شدید جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ میچ کی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں اور انتظامیہ نے شہر میں اور خاص طور پر قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔