1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چلتی کار میں خاتون کے ساتھ  جنسی زیادتی

20 جون 2017

بھارت میں ایک لڑکی کو تین افراد نے مبینہ طور پر کار میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے نئی دہلی کے مضافات میں پھینک دیا۔

https://p.dw.com/p/2f1b4
Indien Car-Free-Day in Neu Delhi
تصویر: picture-alliance/dpa/R. Gupta

نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق پیر 19 جون کی شب ایک 35 سالہ خاتون کو نئی دہلی کے سیٹلائٹ سٹی سے اغوا کیا گیا۔ اغوا کاروں نے اس خاتون کوگاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران گاڑی کو بھارتی دارالحکومت میں چلاتے رہے۔ اس کے بعد اس عورت کو نئی دہلی کے مضافاتی علاقے نوئیڈا میں پھینک دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق جب اس متاثرہ خاتون کو گاڑی سے پھینکا گیا تو وہ بے ہوش تھی۔ وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے اس خاتون کو دیکھ کر  پولیس کو اطلاع دی۔

Symbolbild Gruppenvergewaltigung in Indien
جنوب ایشائی ملک میں خواتین پر جنسی حملوں کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیںتصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Maqbool

ڈی پی اے کو نوئیڈا کے پولیس چیف لوو کمار نے بتایا، ’’اس خاتون کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ تشدد کا شکار اس خاتون  نے بعد میں پولیس کو وہ علاقے دکھائے جہاں اسے گاڑی پر لے جایا گیا تھا۔‘‘ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہم ان علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس حالیہ واقعے نے ایک مرتبہ پھر بھارت اور خاص طور پر بھارتی دارالحکومت میں خواتین کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔ سن 2012 میں نئی دہلی میں چلتی بس میں ایک طالبہ کا گینگ ریپ کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد بھارت میں جنسی تشدد سے متعلق قوانین بھی تبدیل کیے گئے تھے لیکن اب بھی اس جنوب ایشائی ملک میں خواتین پر جنسی حملوں کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔