1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہزاروں سال تک منجمد رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے والے جاندار

9 جون 2021

محققين نے ايک ایسا جاندار دريافت کيا ہے جو تقريباً چوبيس ہزار سال تک منجمد رہنے کے بعد دوبارہ متحرک ہو گيا۔ يہ دريافت ہزاروں سال تک منجمد رہنے کے بعد دوبارہ فعال ہونے والے جانداروں سے متعلق تحقيق ميں معاون ثابت ہو گی۔

https://p.dw.com/p/3ud8p
Sibirien Rädertierchen 24.000 Jahre eingefroren
تصویر: MICHAEL PLEWKA/AFP

مائیکرو اسکوپ کی مدد سے نظر آنے والا ايک انتہائی چھوٹا سا کثير خلوی جاندار تقريباً چوبيس ہزار سال تک منجمد رہنے کے بعد پھر متحرک ہو گيا ہے۔ روسی سائنس دانوں نے اسی ہفتے بتايا کہ 'بيڈلائڈ روٹيفر‘ کہلانے والا يہ جاندار سائبيريا کے انتہائی سرد علاقے ميں حال ہی ميں دريافت ہوا۔ ان ماہرین کے مطابق اس جاندار میں نہ صرف دوبارہ جان پڑ گئی بلکہ اس نے کاميابی سے اپنے کلون بھی بنا لیے۔

'کرنٹ بيالوجی‘ نامی جريدے ميں اس دريافت کے بارے ميں مضمون لکھنے والے شريک مصنف اسٹاس مالاون کے مطابق يہ پيش رفت يہ سوال کھڑا کر دیتی ہے کہ يہ کثير خلوی جاندار کس طريقہ کار کی بدولت اتنے طويل عرصے تک منجمد رہا۔ انہوں نے کہا، ''يہ پيش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ کثير خلوی جاندار ہزاروں سال تک کی گہری نيند ميں چلے جاتے ہيں۔‘‘

ٹِک ٹاک ويڈيو بناتے وقت دو لڑکيوں نے کئی ٹَن گھاس جلا دی

اليکٹرک بائيک کی بيٹری پھٹنے سے مکان تباہ، دو لاکھ يورو کا نقصان

قيد سے بچانے کے ليے سابق پولش فوجی اپنا پالتو چيتا لے کر فرار

اس تحقيقاتی ٹيم نے دريائے آلازيا سے نمونے جمع کيے اور پھر ريڈيو کاربن کی مدد سے ان کی حقيقی عمر کا اندازہ لگايا۔ پتا چلا کہ ان میں سے ایک نمونہ 23,960 سے لے کر 24,485 سال پہلے کا ہے۔ اس سے پہلے سائنسدان ایک خلیے والے جانداروں کے اتنے طويل عرصے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا پتا چلا چکے تھے۔

کثير خلوی جانداروں کی بات کی جائے، تو تيس ہزار سال پرانے ایک کيڑے کے دوبارہ زندہ ہونے کے شواہد بھی موجود ہيں۔ پودوں کی چند انواع بھی کئی ہزار سال برف ميں جمی رہنے کے بعد دوبارہ فعال ہو چکی ہيں۔ اب اس فہرست ميں 'بيڈلائڈ روٹيفر‘ کا نام بھی شامل ہو گيا ہے۔

دوبارہ زندہ ہونے کے بعد parthenogenesis کے طريقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اس جاندار نے اپنے بچے بھی پيدا کيے۔ 'روٹيفرز‘ کی لمبائی عموماً نصف ملی ميٹر کے قريب ہوتی ہے اور يہ ميٹھے پانی ميں پائے جاتے ہيں۔

ع س / م م (اے ايف پی)