1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چٹاگانگ ٹیسٹ: کیویز، ٹائیگرز پر حاوی

عاطف توقیر20 اکتوبر 2008

نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کے مابین پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ فتح کے قریب ہے۔ کیوی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے172رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔

https://p.dw.com/p/FdbA
تصویر: AP

چٹاگانگ ڈویژنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگ میں دووکٹوں کے نقصان پر142 رنز بنالیے ۔کیوی ٹیم کوفتح کے لیے ایک سوبہتر رنز درکارہیں جبکہ ا س کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں ۔

چوتھے روز کے آغاز میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے اپنے اسکور184 رنز8 کھلاڑی آؤٹ پراننگ کا آغاز کیا ۔مشرفی مرتضیٰ کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز بہترین کارکردگی نہ دکھا سکا اورپوری ٹیم اسکور میں محض 58 رنز کا اضافہ کر کے ڈھیر ہو گئی، تیسرے روز کے کھیل کی خاص بات مشرفی کے چوالیس رنز تھے۔ نیوز ی لینڈ کی جانب سے کپتان ویٹوری نے 76 رنز دے کر4اورمجموعی طورپرمیچ میں 9وکٹیں حاصل کیں ۔پٹیل اوربرین نے دودوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔ چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگ کے ہیرو بنگلہ دیشی ٹائیگر شکیب الحسن جنہوں نے پہلی اننگ میں محض سینتیس رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے دوسری اننگ میں بنگلہ دیش کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کا مضبوط سہارا بنتے ہوئے ایک سو اکیاون گیندوں پراکہتررنز اسکورکیے۔

Cricket Bangladesh Mushfiqur Rahim Testspiel gegen Neuseeland
تصویر: AP



چوتھے روز کے اختتام پرکیوی ٹیم نے ایک سوپینتالیس رنز بنائے تھے اوراسکے دوکھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اے جے ریڈمونڈ62 اورکپتان ویٹوری صفررنز کے ساتھ وکٹ پرموجود تھے ۔جے ایم ہاؤ 36 رنز بناکرعبدالرزاق کی گیند پرکلین بولڈجب کہ جے ڈی رائیڈراڑ 30 رنز بناکررن آؤٹ ہوئے ۔چوتھے روز کے اختتام پربنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پہلی اننگ 245 اوردوسری اننگ میں 242 رنزجبکہ نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں171 رنز پرآؤٹ ہونے کے بعدبنگالی ٹائیگرز کوٹف ٹائم دیتے ہوئے فتح کے قریب ہے۔ کیوی ٹیم نے دوسری اننگ میں اب تک 145 رنز بنائے ہیں اوراسکے دوکھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں ۔کیوی ٹیم کوفتح کے لیے 172 درکار ہیں جبکہ اسکی آٹھ وکٹیں باقی ہیں.