1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چٹاگنگ ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کامیاب

عاطف توقیر21 اکتوبر 2008

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں تین وکٹوں سے شکست دیکر سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

https://p.dw.com/p/FeJN
تصویر: AP


چٹاگانگ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں روز بنگلہ دیشی ٹیم کے تین سو سترہ رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگزکاآغازایک سوبیالیس رنزدو کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ ڈنیئل ویٹوری اورڈینیئل فلائن کی شانداربیٹنگ کی بدولت کیوی ٹیم نے مطلوبہ تین سوسترہ رنزکا ہدف سات وکٹوں پر پورا کرلیا۔

کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسکور کارڈ پر نیوزی لینڈ کے اوپنربلے باز Aaron Redmond ، 79 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ عبدالرزاق نے تین اور شکیب الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Cricket Bangladesh Mushfiqur Rahim Testspiel gegen Neuseeland
تصویر: AP


ڈینیئل ویٹوری کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈدیا گیا۔ دوسری اننگ میں میچ وننگ بیٹنگ کے علاوہ ویٹوری نے اننگز میں چار اور میچ میں نووکٹیں حاصل کیں.


دو میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 اکتوبر سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا.