1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چھ اقوام کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کا احوال

21 دسمبر 2008

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پرتھ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شروع ہونے والے شکستوں کے سلسلے کو مضبوط کرتے ہوئے اُن خیالات کو تقویت دی ہے کہ اب آسٹریلیوں ٹیم زوال پذیر ہے۔

https://p.dw.com/p/GKla
تصویر: AP

پرتھ، آسٹریلیا: جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چار سو چودہ رنز کے بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے دوسرا بڑا ٹاگٹ عبور کرتے ہوئے ایک تاریخ فتح حاصل کی ہے۔ جنوبی افریقہ نے یہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کامیابی سے گریم سمتھ اور ان کی ٹیم کو جہاں واہ واہ کی پذیرائی حاصل ہوئی وہیں آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ کو سخت نا اُمیدی کا سامنا کرنا پڑا۔ اِس کامیابی کی بنیاد، میچ کے چوتھے روز کپتان گریم سمتھ دھواں دار بیٹنگ کرکے شاندار سینچری سکور کی تھی۔ آخری اور پانچویں روز جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر نے انتہائی ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ گریم سمتھ کے علاوہ اے بی ڈولیئر کی بھی شاندر سینچری اِس فتح میں شامل ہے۔ چوتھی اننگز میں سب سے بڑا ٹاگٹ بھی آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے حاصل کیا تھا۔ یہ بات مئی سن 2003کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے418کا ہدف تھا۔ پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے کوئی سیتچری سکور نہیں کی گئی جب کہ جنوبی افریقہ کی طرف سے دو سینچریاں بنی۔ جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کرنے والے چانسن دوسری اننگز میں 34 اوورز پھینکنے کے باوجود صرف دو کھلاڑی آؤٹ کر سکے پہلی اننگز میں جانسن نے آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اِس میچ نے ایک بار پھر یہ واضح کردیا کہ میگرا اور وارن کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں میچ جیتنے والے باؤلر کا فقدان ہے۔

موہالی،بھارت : انگلینڈ بمقابلہ انڈیا

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے موہالی ٹیسٹ کے تیسرے دِن بھارتی کرکٹ ٹیم کے453کے جواب میں بہتر کارکردگی کا مظاہر کیا۔ انگلش کھلاڑیوں نے اپنے کپتان پیٹر سن کی شاندار سینچری کی بدولت فالو آن کے خطرے سے خود کو بچا لیا ہے۔ کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اور اُس کا سکور 282تھا۔ پیٹر سن نے میچ کے دوران اپنی پندرہویں پینچری مکمل کی۔ اگر میچ کے چوتھے دِن انگلینڈ ٹیم کے بقیہ کھلاڑی مزید ایک سو رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے تو میچ بچانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

نیپئر، نیوزی لینڈ: ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیوزی لینڈ

میچ کے دوسرے دِن ایسا دکھائی دیتا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں خاصا بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ مگر ویسٹ انڈیز کے باؤلر ایڈورڈ کی شاندار باؤلنگ کے باعث وہ ساری 371رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اِس طرح اُسے 64رنز کی برتری حاصل ہو ئی۔ جواباً دوسری اننگز میں کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز ٹیم ابھی پہلی اننگز کی برتری ختم نہیں کر سکی تھی کہ ابس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے جن میں تجربہ کار بلے باز سروان شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے افتتاحی بیٹسمین میک اِنٹاش نے شاندار سینچری سکور کی۔