1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ اور شریف برادران کی جیت

Geelani, Gowhar1 جون 2008

پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر‘ جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد فاروق نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/EAmg
سابق پاکستانی وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کے ہمراہ لاہور کی معروف زیارت داتا دربار پر حاضری دے رہے ہیںتصویر: AP

اس سے قبل شریف برادران کا انتخابات لڑنے کی اہلیت کا معاملہ زبردست پیچیدہ ہوگیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی ٹریبونل نے منقسم رائے کے باعث یہ معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے حوالے کردیا تھا۔

نواز شریف کے وکیل اشتر اوصاف نے کل سنیچرکے روز ٹریبونل کی منقسم رائے پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے شریف برادران کی کامیابی بتایا تھا۔ نواز شریف کے وکیل نے کہا تھا کہ اب شریف برادران ضمنی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

دوسری جانب‘ حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے معزول عدلیہ کی بحالی کے تعلق سے اپنے آئینی پیکیج کا مسودہ‘ مسلم لیگ نواز سمیت مخلوط حکومت میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کو فراہم کردیا ہے۔