1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز لیگ اختتامی مرحلے میں داخل

8 اپریل 2009

یورپی فٹ بال کلبوں کے نگران ادارے یونین آف فٹ بال ایسوسی ایشن کا معتبر ترین ٹورنامنٹ ، چیمپئن لیگ بھی آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HGjX

یورپی کلبوں کا سب سے اہم ٹورنامنٹ چیمپیئن لیگ بھی یُوایفا کپ کی طرح کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اِس کے بھی کوارٹر فائنل مقابلوں کاآغاز ہوچکا ہے۔ چیمپئن لیگ کے اِس مرحلے میں داخل ہونے والی آٹھ میں سے چار ٹیمیں برطانیہ سے تعلُق رکھتی ہیں۔ اِسی تناظر میں فائنل کھیلنے والی دو ٹیموں میں سے ایک کا تعلُق برطانیہ سے ہونے کے بھی اندازے لگائے جا رہے ہیں۔ چیمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں چار برطانوی فٹ بال کلبوں کے پہنچنے کا یہ مسلسل دوسرا سال ہے۔ گزشتہ سال کی فاتح ٹیم بھی برطانیہ سے ہے اور وہ مانچسٹر یونائٹڈ ہے۔

FC Liverpool beim Finale in Istanbul
سن دو ہزار پانچ کی فاتح لیورپول، چیمپئن لیگ ٹرافی کے ساتھتصویر: dpa

کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی برطانوی ٹیموں میں سے دو ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔ یہ ٹیمیں ہیں لیورپول اور چیلسی۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ پرتگال کی پورٹو سے ہو گا۔ جب کہ چوتھی برطانوی کلب آرسنل کا مقابلہ Villarreal سے ہو گا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ کو بارسیولنا کا سامنا ہے۔ یہ ایک دلچسپ امر ہے کہ چیلسی اور لیورپول، چیمپئن لیگ میں مسلسل پانچویں سال ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔ گرشتہ سال دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے تھیں اور تب چیلسی کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ اِس سے قبل سن دو ہ زار پانچ اور سات میں بھی دونوں ٹیم ایک دوسرے کے خلاف چیمپئن لیگ میں میچ کھیل چکی ہیں۔

چیمپئن لیگ سن دو ہزار نو کے کوارٹر فائنل کا پہلا مرحلہ سات اور آٹھ اپریل کو شیڈول ہے۔ دوسرے مرحلے کے میح سولہ اور سترہ اپریل کو ہوں گے۔ اِس میں چیلسی اور لیور پول کا میچ پندرہ تاریخ کو کھیلا جائے گا۔ چیلسی کے کوچ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم جارحانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرے گی۔

یورپی فٹ بال کلبوں کے انتہائی اہم ٹورنامنٹ کے لئے سیمی فائنل دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے میچ اٹھائٍس اور انتیس جب کہ دوسرے مرحلے کے میچ پانچ اور چھ مئی کو کھیلیں جائیں گے۔ سیمی فائنل بھی ہر ٹیم دو بار کھیلے گی۔

چیمپئن لیگ کا فائنل مئی کی ستائیس تاریخ کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلا جائے گا۔ فائنل مفیچ روم کے Stadio Olimpico میں کھیلا جائے گا۔ اِس سٹیڈیم میں اِس ٹورنامنٹ کا فائنل چوتھی مرتبہ کھیلا جا رہا ہے۔ سٹیڈیم میں ساڑھے بہتر ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اِس کو یورٹ کا ایک قابلِ دیل سٹیڈیم قرار دیا جاتا ہے۔ یہی میدان اُنیس سو ساٹھ کے اولمپکس مقابلوں کا مرکز تھا اور اُنیس سو نوے کے عالمی فٹ بال مقابلوں کے فائنل میچ کا میزبان بھی یہی میدان تھا۔