1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئینز لیگ فٹ بال: مانچسٹر نے آرسنل کو ہرا دیا

مقبول ملک30 اپریل 2009

یورپی فٹ بال کلبوں کی امسالہ چیمپئینز لیگ کے سیمی فائنل مقابلوں کے بدھ کی رات مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل لندن کے مابین ہونے والے ایک میچ میں انگلش فٹ بال چیمپئین مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کی ٹیم کو صفر ایک سے ہرا دیا۔

https://p.dw.com/p/Hgns
آرسنل کے خلاف گول کرنے کے بعد مانچسٹڑ کے کھلاڑی اوشیا خوشی کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے اس میچ کا واحد گول مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی جان اوشیا نے کیا اور یہی گول آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس میچ میں مانچسٹر کے دفاعی کھلاڑی فیرڈینانڈ پسلی پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے زخمی بھی ہوگئے اور میچ کے بعد انہیں طبی معائنے کے لئے ہسپتال لے جانا پڑ گیا۔

انہی دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا سیمی فائنل اگلے منگل کے روز Emirates سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Cristiano Ronaldo Weltfussballer
یونائیٹڈ کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اس میچ میں بار بار کی کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکےتصویر: picture-alliance / dpa

پہلے سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد نفسیاتی طور پر مانچسٹر کی ٹیم کی آرسنل لندن کے مقابلے میں پوزیشن کا فی بہتر ہے اور دنیا کے امیر ترین فٹ بال کلبوں میں شمار ہونے والے اس انگلش کلب کی ٹیم کے چیمپئینز لیگ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی قدرے زیادہ ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں چیمپئینز لیگ ہی کے ایک سیمی فائنل مقابلےمیں منگل کی رات بارسلونا میں انگلش کلب چیلسی کا ہسپانوی ٹیم بارسلونا کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ چیلسی نے بارسلونا کے خلاف کھیلتے ہوئے، جو اپنے جارحانہ انداز کے لئے مشہور ہے اور جس کے مقابلے میں موجودہ سیزن کے دوران بہت کم ٹیمیں خود کو ناکامی سے محفوظ رکھ سکیں، بڑے نپے تلے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

ان دونوں ٹیموں کے مابین دوسرے سیمی فائنل میچ میں بارسلونا کی ٹیم چیلسی کے ہوم گراؤنڈ پر اس کی مہمان ہو گی۔

بارسلونا میں چیلسی کے خلاف میچ کے دوران مقامی ٹیم کے سرکردہ دفاعی کھلاڑی اور میکسسیکو سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ فٹ بالر رافائل مارکیز دوسرے ہاف کے شروع میں بائیں گھٹنے پر چوٹ لگنے کی وجہ بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید