1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپیئنز لیگ: بائرن میونخ کی پانچویں کامیابی

9 دسمبر 2010

جرمنی کے ریکارڈ ساز فٹ بال کلب بائرن میونخ کی یورپی معتبر فٹ بال ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ میں شاندار کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ اس نے چھ میں سے پانچ میچ جیت کر مخالف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

https://p.dw.com/p/QTnQ
میونخ اور بازل کے میچ کا منظرتصویر: picture-alliance/GES-Sportfoto

جرمنی کے اندر کھیلی جانے والی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کا کھیل بجا طور پر کسی بڑی تعریف کا مستحق نہیں ہے۔ لیکن اس کلب کی اہم یورپی فٹ بال ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ میں پرفارمنس ستائش کی طلبگار ہے۔ گزشتہ رات بائرن میونخ نے بازل کو تین گول سے شکست دی۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر بازل کی ٹیم کوئی گول نہیں کر سکی۔ یہ میچ بھی یورپی کلبوں کے نمبر ون فٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ سٹیج کا تھا۔

گزشتہ سال بائرن میونخ نے چیمپیئنز لیگ کا فائنل انٹرمیلان سے ہارا تھا۔ اس سال گروپ سٹیج پر جرمن کلب کی کارکردگی سے سبھی حیران اور پریشان ہونے کے علاوہ مسلسل ستائش کر رہے ہیں کیونکہ ایسی کارکردگی میونخ کے کلب نے کبھی ماضی میں پیش نہیں کی تھی۔ جرمن کلب کی جانب سے بازل کے خلاف گول کرنے والوں میں فرینک ریبری کے علاوہ یوکرائن کے کھلاڑی Anatoliy Tymoshchuk شامل ہیں۔ انہوں نے تین منٹوں میں دو گول کئے۔ ریبری نے میچ میں کل دو گول کئے۔

Flash-Galerie UEFA Champions League FC Bayern München gegen FC Basel
بائرن میونخ کے یوکرائنی کھلاڑی بازل کے خلاف گول کے بعدتصویر: AP

بدھ کی رات چھ میچوں میں سے پانچویں کامیابی جرمن کلب کے حصے میں آئی۔ اس طرح اس کے کل پوائنٹس کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے۔ بائرن میونخ، چیمپیئنز لیگ کے گروپ ای میں ہے۔ جرمنی کا ایک اور کلب شالکے بھی چیمپیئنز لیگ میں کھیل رہا ہے۔ شالکے بنڈس لیگا میں پندرہویں پوریشن پر ہے جب کہ بائرن میونخ کو ساتواں مقام حاصل ہے۔ شالکے چیمپیئنز لیگ کے گروپ بی کا لیڈر ہے۔

تمام آٹھ گروپس کے لیڈر اب پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ان میں دونوں جرمن کلب بائرن میونخ اور شالکے شامل ہیں۔ پری کوارٹر فائنل سٹیج کے لئے ابھی مزید آٹھ ٹیموں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔

یورپی ٹورنامنٹ میں اب پری کوارٹر فائنل سٹیج موسم سرما کی تعطیلات کے بعد فروری میں کھیلی جائے گی۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں