1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین میں دودھ کا مبینہ سکینڈل

عابد حسین19 ستمبر 2008

چین میں ابھی نوزائیدہ بچوں کے لئے مضر خشک دودھ کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ سرکاری حکام کو مائع دودھ میں ممنوعہ کیمیاوی مرکب میلا مائین دستیاب ہوا ہے جس سے چین میں ہلچل محسوس کی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/FLUO
چین میں ایک سو اٹھارہ بچے گردوں کے مرض میں مبتلا ہو گئےتصویر: AP

چین میں دودھ کے مبینہ سکینڈل میں صورت حال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔ موجودہ صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے ایک کمپنی Mengniu Dairy نے اعتراف کیا ہے کہ اُس کی کچھ پراڈکٹس میں کاربن مرکب میلامائن پایا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ دو اور ملکی سطح کی بڑی کمپنیاں بھی ہیں جن کے دودھ اور دہی میں مضر کیمیاوی مرکب کی آمیزش پائی گئی ہے۔

چین کے ہیلتھ انسپکٹروں کو فراہم کردہ سارے دودھ میں میلامائین دستیاب نہیں ہوا ہے۔ کچھ ڈبوں کے دودھ کے لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران اِس کا انکشاف ہوا کہ ڈبے کا دودھ استعمال کے قابل نہیں ہے۔ سرکاری حکام نے تینوں کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فراہم کردہ تمام دودھ اور دہی مارکیٹ سے واپس اٹھائے اور بیجنگ شہر سمیت کچھ اور شہروں میں بھی دوکانوں اور مارکیٹوں میں اِن کمپنیوں کے دودھ کو فروخت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تازہ دودھ میں میلامائین پائے جانے کی اطلاع پر والدین سمیت ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس میں کھلبلی سے محسوس کی جا رہی ہے۔

اِن بڑی کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ادارے کا کوئی ملازم کسی سطح پر ملوث پایا گیا تو اہم عہدوں پر موجود سینئر ایکزیکٹو فارغ کر دیئے جائیں گے۔ Mengniu Dairy کا شمار چین کی اُن بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے جو سارے ملک میں ڈیری مصنوعات فراہم کرتی ہے۔

China Schanghai Milch wird zurückgerufen leere Regale
تصویر: AP

اِس سے پہلے انتہائی کم عمر بچوں کے خشک دودھ میں مضر اجزاء پائے جانے کے معا ملے میں بیس کمپنیاں دائرہ تفتیش میں ہیں۔ ایسے دودھ کے استعمال سے کُل چھ ہزار دو سو چوالیس بچے بیمار ہوئے جن میں ایک سو اٹھاون بچوں میں گردے ناکارہ ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ نیرہ انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہر اِن بیمار بچوں کے معائنے پر مصروف ہیں۔ اڑتیس ہزار بچوں کے گردوں کی سکینگ کی جا چکی ہے۔ جن بچوں کے پیشاب اور دوسرے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اُن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

سیال دودھ میں ملنے والا میلامائین ایک ایسا کیمیاوی مرکب ہے جو خوراک کے استعمال میں ممنوع قرار دیا جا چکا ہے۔ بڑی کمپنیوں کے علاوہ کچھ چھوٹی کمپنیاں بھی ہیں جن کے دودھ میں مضر کیمیاوی اجزاء دستیاب ہوئے ہیں۔ ایسی کمپنیوں کی تعداد بائیس بتائی گئی ہے جن کے دودھ میں مضر مرکب دستیاب ہوا ہے۔

China Milchpulver Skandal
تصویر: AP

جو ادارے بھی اِس معاملے میں ملوث ہیں اُن کے خلاف تحقیقاتی عمل شروع ہے اور ہو سکتا ہے کہ کچھ افراد کو عدالتی چارہ جوئی کا بھی سامنا کرنا پڑے۔ ابھی تک میلا مائین والے دودھ کے استعمال سے بیمار ہونے والوں کی رپورٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ ویسے بھی صحت عامہ کے حکام کے مطابق میلامائین والا مائع دودھ پینے سے بڑوں میں بیماری کے امکانات انتہائی کم ہیں مگر یہ کیمیائی مرکب خوراک میں استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے۔ حکومتی سطح پر بھی اِس صورت حال کو نوٹس لیا جا چکا ہے اور پولیس نے اٹھارہ افراد کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے۔