1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین میں سیلاب

5 نومبر 2008

چین کے جنوب مغربی علاقوں میں سیلابوں کے نتیجے میں اکیاون افراد ہلاک ہوگئے۔ اسے گزشتہ ایک سو برس میں آنے والا بدترین سیلاب قرار دیا جا رہا ہے جس میں تینتالیس افراد لاپتہ بھی ہیں۔

https://p.dw.com/p/Fnyv
تصویر: AP

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دس روز سے جاری بارشوں کے بعد صوبہ یُنان میں مٹی کے تودے گرنے سے متعدد حادثات پیش آئے ہیں۔ گوآنگسی میں بارشوں کے باعث آنے والے ان سیلابوں کو انیس سو سات کے بعد کے بدترین سیلاب قرار دیا گیا ہے۔

ایک خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے سیلابوں میں چالیس افراد کے مرنے اور دس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔گوآنگسی میں گیارہ ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ان سیلابوں سے چوبیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

چین کے سیلابوں سے متاثرہ علاقوں سے ملحقہ ویت نام کے سرحدی علاقے بھی بدترین سیلابوں سے متاثرہوئے ہیں جہاں گزشتہ جمعہ سے چھیساسی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔