1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیپمئنز ٹرافی ملتوی: آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا ردعمل

عاطف توقیر25 اگست 2008

اتوار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دبئی میں ہونے والے اپنے ٹیلی اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا کہ اس سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال اکتوبر تک کے لئے ملتوی کی جارہی ہے۔

https://p.dw.com/p/F4aD
تصویر: AP

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ فیصلہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستان میں کھلاڑیوں کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا۔

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ملتوی کرنے کے اقدام کو درست قرار دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان پیٹرینگ نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کو ایک ماہ قبل ہی چیمپئز ٹرافی کے لئے ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا اقدام بالکل درست ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیونے کہا’’ اس فیصلے سے میرے سر سے ایک بھاری بوجھ ہٹ گیا ہے ، نیوزی لینڈ کے حکام کے لئے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا تھا۔‘‘

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نے کہا ’’ہم نے آئی سی سی پر واضح کر دیا تھا کہ انگلش کھلاڑیوں کی حفاظت کی ذمہ داری ای سی بی پر ہوتی ہے اور ہم اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔‘‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ملتوی ہونے سے پاکستان کو نقصان نہیں ہوا اور ٹورنامنٹ کی پوسٹنگ فیس پاکستان کو مل جائے گی۔ شفقت نغمی نے کہا کہ پاکستان کے پاس اب بھی چیمپئنز ٹرافی کرانے کے حقوق موجود ہیں تاہم اس حوالے سے آئی سی سی اپنا فیصلہ ستمبر کے اجلاس میں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جنوری فروری میں دورہ ئ پاکستان کے حوالے سے بھارتی ٹیم نے کسی قسم کے خدشات کا اظہار نہیں کیا۔