1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیچن باغی لیڈر Shamil Basayev ہلاک

10 جولائی 2006

روس کی اندرونِ ملک خفیہ سروِس کے مطابق انتہائی مطلوب چیچن باغی قائد شامل بسایف ہلاک ہو چکے ہیں۔ خبررساں ادارے انٹر فیکس کے مطابق خفیہ سروِس کے سیکیورٹی چیف نکولائی پاترُو شیف نے بسایف کی موت کی اطلاع دی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYKt
تصویر: picture-alliance

چیچن باغی قائد دہشت گردی کی بہت سی وارداتوں میں ملوَث ہونے کے الزام میں مطلوب تھے۔ دیگر واقعات کے علاوہ بسایف کو بیسلان شہر کے اسکول میں یرغمال بنائے جانے کی اُس ڈرامائی کارروائی میں بھی ملوَث قرار دیا جاتا ہے، جس میں 300 سے زائد انسان مارے گئے تھے۔