1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈیوس کپ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ پر سبقت

11 جولائی 2010

ڈیوس کپ میں ایشیا اوشنیا گروپ ٹو سیمی فائنل کے مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ پر1-2 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ یہ ڈبلز میچ ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے شہر ہاویرا میں کھیلا گیا۔

https://p.dw.com/p/OFwj
اعصام الحق قریشیتصویر: AP

پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے 7-6 (8/6), 6-3, 6-2 سے نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور مارکوس ڈانیئل پر آسانی سے ایک سیٹ کی سبقت حاصل کر لی۔

گزشتہ روز اعصام الحق قریشی اور مائیکل وینس کا سنگلز میچ میں مقابلہ ہوا تھا۔ یہ ایک طویل مقابلہ تھا، جو اعصام نے ساڑھے چار گھنٹے سے بھی زائد وقت میں جیتا۔ اس سلسلے کے دو میچ اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے نمبر ایک کھلاڑی رُوبن اسٹاتھام عقیل کو سنگلز میں شکست دے چکے ہیں اور اب ریورس سنگلز میں ان کا مقابلہ اعصام سے ہوگا جبکہ عقیل اسی سلسلے کے ایک میچ میں وینس کا سامنا کریں گے۔ ان ٹائی مقابلوں کے فاتح کا مقابلہ ستمبر میں گروپ وَن کی ٹیم تھائی لینڈ یا انڈونیشیا سے ہو گا۔

Aqeel Khan Pakistan Tennis
عقیل خانتصویر: AP

ڈیوس کپ کے یہ مقابلے قبل ازیں پاکستان میں ہونا طے پائے تھے، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں نیوزی لینڈ منتقل کر دیا گیا۔ اعصام الحق نے رواں ماہ ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

ڈیوس کپ کو ٹینس کھیل کا ایک انتہائی اہم ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ انفرادی یا کسی فرد واحد کی کامیابی سے منسلک نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں ٹیم کھیلتی ہے اور وہی کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے۔ اس طرح ٹیم ایونٹ میں یہ سب سے معتبر ٹورنامنٹ ہے۔اعصام الحق ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ڈیوس کپ کے اندر انتہائی نچلی سطح سے مقابلوں کا آغاز ہوتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے کئی گروپس تشکیل دیئے جاتے ہیں۔ سن 1900 میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تھا۔ مختلف درجوں کے مقابلوں کے بعد سولہ ٹیمیں ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی اہل ہوتی ہیں۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید