1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کراچی میں بولا سلمان بٹ کا بلا

21 جنوری 2009

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔ صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/GbPR
سری لنکا کے سٹار اسپنر مرلی دھرنتصویر: AP

سری لنکا کی ٹیم، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 آووروں میں 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے مقرر ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے میچ کی خاص بات اوپنر سلمان بٹ کی شاندار سنچری تھی۔ سلمان بٹ نے ایک سو سترہ گیندوں کا سامنا کیا اورتیرہ چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ انہیں کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سلمان بٹ نے میچ کے بعد کہا کہ انہوں نے افتتاحی بلے باز خرم منظور کے ہمراہ وکٹ پر ٹھہرے رہنے کی منصوبہ بندی کی تھی جو کامیاب رہی۔

میچ سے قبل پاکستان کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹسمین سری لنکا کے اسپنرز کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور پہلے میچ میں جیت انتہائی ضروری ہوگی۔

Shoaib Akhtar, Pakistan
پندرہ رکنی پاکستانی اسکورڈ میں فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو بھی شامل کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس میچ میں شرکت نہیں کیتصویر: AP



سری لنکا کے کپتان مہیلہ جیا وردنے نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم بنگلہ دیش میں لڑکھڑائی ضرور تھی لیکن فائنل جیت کر انھوں نے ثابت کردیا کہ ان کی ٹیم بری پوزیشن میں آکر بھی میچ جیت سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے انکار کے بعدسری لنکا کی ٹیم کو دورے کی دعوت دی تھی۔ سری لنکا کی ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان میں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔