1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

13 اپریل 2007

جمعرات کو سینٹ جورجز، گرینیڈا میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو چَھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے چھیالیس اوور کی پہلی گیند پر ہی چار وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔

https://p.dw.com/p/DYMn
سینٹ جورجز، گرینیڈا کے ایک کرکٹ گرانڈ کا منظر، فائل فوٹو۔
سینٹ جورجز، گرینیڈا کے ایک کرکٹ گرانڈ کا منظر، فائل فوٹو۔تصویر: AP

اِس میچ میں کامیابی کے نتیجے میں سری لنکا کو دو پوائنٹس ملے اور مجموعی طور پر اُس کے بھی نیوزی لینڈ ہی کی طرح آٹھ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ تاہم بہتر رَن ریٹ کی بناء پر سری لنکا آسٹریلیا کے بعد دوسری پوزیشن پر چلا گیا ہے اور یوں سری لنکا کا سیمی فائنل تک پہنچنا بڑی حد تک یقینی ہو گیا ہے۔