1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’کریمنل‘ شامی مہاجرین کی واپسی بھی خارج از امکان، ڈے میزیئر

عاطف بلوچ15 اگست 2016

جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جرائم کے مرتکب شامی مہاجرین کو ان کے ملک واپس روانہ نہیں کیا جائے گا تاہم افغانستان کے کچھ علاقوں سے جرمنی پہنچنے والے مہاجرین کو واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/1JiXY
Deutschland Dänemark Grenze bei Padborg Flüchtlinge aus Syrien
تصویر: Getty Images/S. Gallup

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر کے حوالے سے بتایا ہے کہ برلن حکومت کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں کہ اس طرح کے شامی مہاجرین کو ان کی وطن واپس روانہ کیا جا سکتا ہے۔

جرمن روزنامہ ڈیئر ٹاگس اشپیگل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈے میزئر نے کہا، ’’جب تک شام میں امن قائم نہیں ہوتا، تب تک ایسا کوئی امکان نہیں ہے۔‘‘

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیمو کریٹک یونین سے وابستہ سیاستدان تھوماس ڈے میزیئر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ممالک یا علاقے جہاں خانہ جنگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے وہاں مہاجرین کی واپسی خارج از امکان ہے۔

جرمن وزیر داخلہ نے گزشتہ ہفتے ہی انسداد دہشت گردی کے لیے کچھ اقدامات تجویز کیے تھے تاکہ ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے امکانات کو کم کر دیا جائے۔ ان تجاویز میں کہا گیا تھا کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے یا مشتبہ دہشت گرد مہاجرین اور تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک واپس روانے کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا جانا چاہیے۔

یہ امر اہم ہے کہ جرمنی میں پناہ کی غرض سے آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد میں افغان باشندوں کی تعداد بھی قابل ذکر ہے۔ جرمنی آنے والے اس طرح کے افغان مہاجرین کے حوالے سے ڈے میزیئر کا تاہم مؤقف ہے کہ انہیں واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

تھوماس ڈے میزیئر کے مطابق شام کے برعکس افغانستان میں کچھ ایسے علاقے ہیں، جو محفوظ ہیں اور وہاں مہاجرین کو واپس روانہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے اس بیان کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغان حکام کے ساتھ مل کر جرمن سکیورٹی اہلکار افغانستان میں امن و سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش میں ہے۔

Thomas de Maiziere PK Bombenexplosion Ansbach
تھوماس ڈے میزیئر کے مطابق شام کے برعکس افغانستان میں کچھ ایسے علاقے ہیں، جو محفوظ ہیں اور وہاں مہاجرین کو واپس روانہ کیا جا سکتا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/M.Kappeler

جرمن وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہتر مستقبل کی کوشش میں افغانستان سے نوجوان افراد کی ایک بڑی تعداد جرمنی کا رخ کر رہی ہے لیکن جرمنی کو اس حوالے سے انتظامی مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی کی گرین پارٹی کے سیاستدان Boris Palmer کی طرف سے پیش کردہ اُس منصوبے پر سخت تنقید کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ تشدد پسند شامی مہاجرین کو شام کے ایسے علاقوں میں واپس روانہ کر دینا چاہیے، جو محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید