1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کشمیریوں کی عید قرباں اس بار بھی پھیکی

صلاح الدین زین سری نگر
27 جولائی 2020

ایسے وقت جب دنیا بھر میں عید الضحیٰ کے لیے تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اور لوگ خرید و فرخت میں مصروف ہیں، بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی عوام مشکلات سے دو چار ہے۔ ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار صلاح الدین زین نے سری نگر کی عیدگاہ میں مویشی منڈی کا دورہ کرکے لوگوں سے بات چیت کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس بار کشمیریوں کی عید کیسی ہوگی؟

https://p.dw.com/p/3fybW

بھارتی کشمیر میں گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی عید قرباں کے موقع پر لوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ گزشتہ برس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے عید الضحیٰ سے عین قبل دفعہ 370 کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے پورے خطہ کشمیر میں کرفیو جیسی بندشیں عائد کردی تھیں، جس کے سبب لوگ گھروں میں قید رہے اور اس بار کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن میں سب کچھ بند ہے۔
گزشتہ ایک برس سے کاروباری سرگرمیوں کے معطل ہونے سے کشمیر کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ لوگوں کے پاس پیسے کم ہیں اس وجہ سے قربانی کے لیے جانوروں کی خرید و فروخت بھی بہت کم ہے۔ اس صورتحال سے بکروال اور مویشی تاجر بری طرح پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو انہیں لا تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار صلاح الدین زین نے سری نگر کی عیدگاہ میں مویشی منڈی کا دورہ کرکے لوگوں سے بات چیت کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس بار کشمیریوں کی عید کیسی ہوگی؟