1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کشمیر میں بھارتی دستوں کے ہاتھوں تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

مقبول ملک اے ایف پی
22 جون 2017

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے۔ بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ خونریز واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کاکاپورہ میں پیش آیا۔

https://p.dw.com/p/2f93L
Soldaten und Polizisten in Saimoh Sabzar Ahmad Bhatwas
تصویر: imago/Hindustan Times

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر سے جمعرات بائیس جون کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اس ہلاکت خیز تصادم سے قبل بھارتی فوجیوں اور انسداد دہشت گردی کے لیے قائم کی گئی خصوصی پولیس فورس کے اہلکاروں نے ایک ایسے رہائشی علاقے کا گھیراؤ کر لیا تھا، جہاں مبینہ طور پر منقسم کشمیر پر بھارت کی حکمرانی کے خلاف جدوجہد کرنے والے مسلح مشتبہ باغی چھپے ہوئے تھے۔

Indien Generalstreik in Srinagar Kaschmir
تصویر: picture-alliance/epa/F. Khan

اے ایف پی کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے گھیراؤ کے بعد بہت سے مقامی رہائشی اپنے گھروں سے باہر نکل کر نئی دہلی کے زیر انتظام کشمیر پر بھارتی حکمرانی کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پتھراؤ کرنے لگے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق مقامی رہائشیوں نے یہ اقدام مبینہ طور پر اس لیے کیا کہ ’عسکریت پسندوں کو فرار ہونے میں مدد دے سکیں‘۔

بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے اے ایف پی کو بتایا، ’’اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے اور جہاں وہ چھپے ہوئے تھے، وہاں سے ان کے تین ہتھیار بھی برآمد کر لیے گئے۔‘‘

Syed Salahuddin, United Jihad Council
حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین پاکستان کے شہر کراچی میں فروری میں کشمیر ڈے کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئےتصویر: Getty Images/AFP/Rizwan Tabassum

بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ، پانچ مشتبہ باغی ہلاک

’ کاش کشمیری طلبہ کے ہاتھوں میں پتھر کے بجائے بندوق ہوتی‘

’بھارتی چوکی کی تباہی‘، پاکستان نے ویڈیو جاری کر دی

عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ سری نگر شہر سے جنوب کی طرف قریب تیس کلومیٹر کے فاصلے پر کاکاپورہ نامی علاقے میں پیش آیا اور بھارتی فوج نے اس مکان کو بھی دھماکے سے اڑا دیا، جہاں یہ مشتبہ عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے۔

قبل ازیں کل بدھ اکیس جون کی صبح بھی بھارتی فوجیوں نے شمالی علاقے سوپور میں فائرنگ کے ایک تبادلے میں دو مبینہ کشمیری عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے دونوں مشتبہ عسکریت پسند بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں باغیوں کے سب سے بڑے مسلح گروپ حزب المجاہدین کے ارکان تھے۔

بھارت سے علیحدگی اور پھر کشمیر کی آزادی یا پھر اس متنازعہ خطے کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کرنے والے کشمیری عسکریت پسندوں کے متعدد مسلح گروپ عشروں سے بھارت کے زیر انتظام اس منقسم خطے میں نئی دہلی کی فوج اور دیگر سکیورٹی دستوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات فوجیوں کی تعداد قریب پانچ لاکھ بنتی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں