1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کمپیوٹر پر فحش مواد کی موجودگی، وزیر برطرف

21 دسمبر 2017

برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزا مَے نے اپنے سینیئر وزیر ڈامیئن گرین کو برطرف کر دیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پارلیمانی دفتر کے کمپیوٹر پر فحش مواد کی موجودگی کے حوالے سے جھوٹ بولا تھا۔

https://p.dw.com/p/2pl0v
Bundespolizeiinspektion Kriminalitätsbekämpfung in Hamburg | Telefonüberwachung
تصویر: picture-alliance/dpa/C. Charisius

 ڈامیئن گرین برطانوی وزیراعظم کے انتہائی قریبی اتحادی خیال کیے جاتے ہیں اور اُن کے مستعفی ہونے کو حکومت کے لیے ایک دھچکا قرار دیا گیا ہے۔ اُن کے دفتری کمپیوٹر میں فحش مواد کی دستیابی کے بارے میں سنڈے ٹائمز اخبار نے رپورٹ کیا ہے۔ یہ مواد سن 2008 میں پولیس کو تلاشی کے دوران ملا تھا۔

ہراساں کیا، جی نہیں! برطانوی سیاست میں ایک اور اسکینڈل

نصف سے زائد برطانوی خواتین کو جنسی ہراس کا سامنا