1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کنفیڈریشنز کپ سیمی فائنل : امریکہ نے اسپن کو ہرا دیا

24 جون 2009

جنوبی افریقہ میں جاری کفیڈریشنز کپ فٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ کی ٹیم نے حیرت انگیز طور پر یورو چمپئین سن 2008 اور عالمی نمبر ایک اسپین کو صفر کے مقابلے میں دوگولوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/IadN
ہسپانوی کھلاڑی Sergio Ramos امریکی کھلاڑی Clint Dempsey سے بال چھینتے ہوئےتصویر: AP

بدھ کے دن جنوبی افریقہ کے شہر Bloemfontein کے فری اسٹیٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں امریکہ کی طرف سے پہلا گول کھیل کے 27 ویں منٹ میں Jozy Altidore نے کیا جبکہ 74 ویں منٹ میں Dempsey نے دوسرا گول کر کے کنفیڈریشنز کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ گزشتہ 35 میچوں میں ناقابل شکست اور 15 میچوں میں مسلسل کامیابی حاصل کرنے والی اسپین کی ٹیم کا اس ٹورنامنٹ سے باہر ہونا حیران کُن قرار دیا جا رہا ہے۔

جمعرات کے دن اس کپ کی میزبان ٹیم جوہانسبرگ کے ایلس پارک میں برازیل کے خلاف دوسرا سیمی فائنل کھیلے گی جبکہ اس سیمی فائنل کی فاتح ٹیم اتوار کے دن امریکہ سے فائنل میچ کھیلے گی۔

Auftaktspiel des Conderations Cup 2009 in Johannesburg
اس کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کے دن جوہانسبرگ کے ایلس پارک میں میزبان ٹیم برازیل کے خلاف کھیلے گیتصویر: DW

کنفیڈریشنز کپ ہر چار سال بعد کھیلا جاتا ہے۔ اِس میں فٹ بال کے نگران عالمی ادارے فیفا کی معاون فیڈریشنوں کی چیمپئن ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔ سن دو ہزار پانچ کا کنفیڈریشنز کپ جرمنی میں کھیلا گیا تھا جس کی فاتح برازیل کی ٹیم تھی۔ اُس نے فائنل میں ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دی تھی۔ ابتداء میں اِس ٹورنامنٹ کا منظم سعودی عرب تھا اور کنگ فہد کپ نام کی ٹرافی فاتح ٹیم کو دی جاتی تھی۔ سن اُنیس سو بانوے اور پچانوے میں یہ ٹورنامنٹ اِس نام سے سعودی عرب میں کھیلا گیا اور بعد میں اِس کو کنفیڈریشنز کپ کا نام دیا گیا۔

عاطف بلوچ

ادارت: عابد حسین