1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کن فلمی میلہ ٹری آف لائف نے لُوٹ لیا

23 مئی 2011

کن فلم فیسٹیول اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ امریکی ہدایت کار ٹیرینس ملک کی فلم ’ٹری آف لائف‘ کو اس فلمی میلے کا اعلیٰ اعزاز دیا گیا ہے۔ تاہم ٹیرینس یہ ایوارڈ قبول کرنے کے لیے وہاں موجود نہیں تھے۔

https://p.dw.com/p/11LTb
ٹری آف لائف کا ایک منظرتصویر: Cannes Filmfestival 2011

سٹرسٹھ سالہ ٹیرینس ملک کو پبلسٹی کے حوالے سے شرمیلا قرار دیا جاتا ہے۔ یہ بات اپنی فلم کے لیے فلمی دنیا کا اعلیٰ اعزاز وصول کرنے کے لیے ان کی غیرموجودگی سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہوئی۔ ان کے بجائے یہ ایوارڈ ’ٹری آف لائف‘ کے شریک پروڈیوسر بل پوہلاڈ نے وصول کیا۔

اس موقع پر پوہلاڈ نے کہا، ’میں جانتا ہوں کہ وہ (ٹیرینس) اس ایوارڈ کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں، بالکل ہم سب کی طرح۔‘

انہوں نے کہا کہ ٹری آف لائف ایک طویل شارع ہے۔ انہوں نے کہا، ’تقریباﹰ ایک سال پہلے اسی وقت (جب اس فلم کی کن میں نمائش متوقع تھی)، یہ راستہ اور بھی طویل دکھائی دیتا تھا، لیکن یہاں آنے اور اس کامیابی کو دیکھنے سے، یہ ایوارڈ حاصل کرنے سے ہر چیز کی قیمت وصول ہو گئی ہے۔‘

اس فلم میں ایک جابر باپ کی کہانی بیان کی گئی ہے، جس کے تین بیٹے ہیں۔ فلم میں 1950ء کی دہائی کا ٹیکساس دکھایا گیا ہے۔ یہ کردار بریڈ پٹ نے ادا کیا ہے جبکہ ان کے بڑے بیٹے (بالغ کے طور پر) کا کردار شین پین نے ادا کیا ہے۔

کرسٹیان ڈنسٹ کو میلانکولیا کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ فرانس کے Jean Dujardin خاموش فلم ’دی آرٹسٹ‘ کے لیے بہترین اداکار قرار پائے ہیں۔

انتیس سالہ کرسٹیان ڈنسٹ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا، ’بہت خوب، کیا دِن تھا یہ۔‘

Terrence Malick
ہدایت کار ٹیرینس ملکتصویر: picture alliance/dpa

ان کی یہ فلم دو بہنوں کی کہانی بیان کرتی ہے، جن میں سے ایک کرسٹیان ہے اور دوسری کا کردار Charlotte Gainsbourg نے نبھایا ہے۔

اس فلمی میلے میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ نکلس ونڈنگ کو ان کی فلم ’ڈرائیو‘ کے لیے دیا گیا۔ رنر اپ گراں پری ایوارڈ Jean-Pierre اور Luc Dardenneکو ’دی کِڈ وِد دی بائیک‘ کے لیے اور ترکی کے ہدایت کار نوری بلگے کو ’ونس اپان آ ٹائم ان ایناٹولیہ‘ کے لیے مشترکہ طور پر دیا گیا۔

یہ چونسٹھواں کن فلم فیسٹیول تھا، جو بارہ دِن جاری رہا۔

رپورٹ: ندیم گِل/خبر رساں ادارے

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں