1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کن میلہ

Qureshi, Abid Hussain21 مئی 2008

فرانسیسی شہر کن فلمی کی سرگرمیاں ناقدین کے نزدیک انتہائی اہم تصور کی جاتی ہیں۔ یہ میلہ نوجوان ہدایت کاروں کی نرسری بھی سمجھی جاتی ہے۔

https://p.dw.com/p/E3uc
امریکی ہدایت کار سٹیون سپِل برگتصویر: dpa

کن فلمی میلہ جہاں فلموں کی سکریننگ کا ایک بڑا مقام تصور کیا جاتا ہے وہیں ذرائع ابلاغ میں کاروبار کی نئی جہتیں بھی سامنے آتی ہیں۔ ایک طرف بھارت کے انیل امبیانی اپنے ارب پتی منصوبوں سے حاضرین اور شرکاء کو متاثر کر رہے ہیں تو تیونس نژاد فرانسیسی تاجر طارق بن عمارکا تیونس کا نسیماNessma ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے پچاس فی صد حصص کی خریداری کا اعلان بُدھ اکیس مئی کو خاصی اہم کاروباری سرگرمی سےتعبیر کیا گیا ہے۔

امریکی ہدایتکارSteven Spielberg کواُن کی شاندار خدمات کے اعتراف میں فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی کی جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازنے پر کن فلمی میلے میں شریک فلمی دنیا کی شخصیات نے انتہائی راحت کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سپِل برگ کی انڈیا جونز سیریز کی چوتھی فلم بھی میلے میں پیش کی گئی تھی۔ فلم Indiana Jones and the Kingdom of the Crystal Skullکا بین الاقوامی پریمئر بائیس مئی کو ہے۔