1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورونا: ’ڈیوڈورنٹ استعمال نہ کریں‘، برلن ٹرانسپورٹ کمپنی

4 جولائی 2020

جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہے، لیکن بعض مسافر صرف منہ ڈھانپ کر ناک کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ برلن کی ٹرانسپورٹ کمپنی نے ان کے لیے ایک ہتھیار تلاش کر لیا ہے۔ اور وہ ہے، جسم کی بدبو۔

https://p.dw.com/p/3emFD
Deutschland Symbolbild Maskenpflicht BVG Berlin
تصویر: picture-alliance/dpa/Z. Scheurer

جرمن دارالحکومت برلن کی ٹرانسپورٹ کمپنی 'بی وی جی‘  مسافروں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران جسم پر ڈیوڈورنٹ یا جسم کی بو دور کرنے والی مصنوعات کے استعمال  سے گریز کریں تاکہ آس پاس کے تمام مسافر اس بو سے بچنے کے لیے اپنے چہرے پر درست طریقے سے ماسک پہننے پر مجبور ہوجائیں۔

مزید پڑھیے: ’ایمرجنگ پاکستان‘ کی تشہیری مہم اب برلن کی بسوں پر

بی وی جی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، ''بہت سارے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی ناک کے نیچے ماسک پہن سکتے ہیں، اس لیے ہم تھوڑی سختی برت رہے ہیں۔‘‘

جرمنی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں کئی دیگر حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال اور خریداری کے دوران دکانوں پر منہ اور ناک ڈھانپنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جو افراد ان قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن بعض افراد اکثر غلط طریقے سے ماسک پہنے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ صرف منہ ڈھانپتے ہیں اور ناک نہیں۔

یہ بھی پڑھیے:برلن کا امتیازی سلوک کے خلاف نیا قانون

بی وی جی امید کرتی ہے کہ گرمی کے دوران، مسافروں سے بھری زیر زمین ٹرین میں لوگ ایک دوسرے کی جسمانی بدبو کی وجہ سے درست طور پر ماسک پہننے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے طنز اور مزاحیہ انداز میں ڈیوڈورنٹ یا خوشبو کے استعمال ترک کرنے کا مشورہ دیا: ''تو، کیا اب بھی آپ اپنی ناک (ماسک سے) باہر نکالنا چاہتے ہیں؟‘‘

Deutschland Symbolbild Maskenpflicht BVG Berlin
تصویر: picture-alliance/dpa/W. Steinberg

برلن ٹرانسپورٹ کمپنی کی اس پوسٹ نے اب تک ٹوئٹر اور فیس بُک پر دس ہزار سے زائد لائکس حاصل کیے ہیں۔ برلن کا ٹرانسپورٹ آپریٹر اپنی طنزیہ اشتہاری مہموں کے لیے کافی جانا جاتا ہے۔ برلن فیشن ویک کے دوران بی وی جی نے اپنے ایک اشتہار میں لکھا تھا، ''ہمیں خوشی ہوتی ہے، جب مسافر کم از کم کپڑے پہن کر سفر کرتے ہیں۔‘‘ اس سے پہلے بھی اپنے ایک اور طنزیہ اشتہار میں بی وی جی نے بس ڈرائیور کی اسامی کے لیے صدر ٹرمپ کو ملازمت کی پیش کش کی تھی۔

ع آ / ا ب ا (نتالی میولر)

سائیکل سواروں کے مزے، کھلی سڑکیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں