1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورین گراں پری کوالیفائنگ راؤنڈ، فیٹل پھر آگے

23 اکتوبر 2010

کورین گراں پری کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں جرمن ڈرئیوار سباستیان فیٹل پول پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان ہی کی ٹیم ’ریڈ بل‘ کے مارک ویبر دوسرے نمبر پر رہے۔

https://p.dw.com/p/Plqb
جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹلتصویر: AP

ہفتے کوYeongam سرکٹ میں منعقد ہوئے کوالیفائنگ راؤنڈ میں تئیس سالہ جرمن ڈرائیور فیٹل نے صرف 0.07 سیکنڈز سے آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر پر سبقت حاصل کی۔ فیٹل نے اپنے کیریئر میں 14ویں مرتبہ پول پوزیشن حاصل کی جبکہ رواں سیزن میں ریڈ بل کی ٹیم نے یہ اعزاز آٹھویں مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

اس ریس میں تیسرے نمبر پر فراری ٹیم کے فرینینڈو آلونسو، چوتھے نمبر پر میکلارن کے لوئس ہیملٹن اور پانچویں نمبر پر مرسیڈیز کے نکو روزبیرگ رہے۔

Formel 1 Strecke Südkorea 2010
فیٹل نے Yeongam کے سرکٹ کو خطرناک قرار دیا ہےتصویر: picture alliance/dpa

کورین گراں پری کے کوالیفائنگ مقابلوں میں پول پوزیشن حاصل کرنے والے جرمن ڈارئیور فیٹل نے کہا کہ وہ نہایت خوش ہیں کہ وہ یہ ریس اب فرنٹ رَو سے شروع کر سکیں گے۔ انہوں نےکہاکہYeongam کا یہ سرکٹ نیا ہے اور انہیں اس سرکٹ کو سمجھنے میں کچھ وقت لگا،’ اس سرکٹ کےکچھ موڑ انتہائی پریشان کن ہیں بالخصوص موڑنمبر نو، دس اور گیارہ۔‘ انہوں نے کہا کہ اس سرکٹ پر پول پوزیشن حاصل کرنا کوئی آسان نہیں،’ لیکن جب بات موڑ کی آتی ہے تو ہمیں معلوم ہے کہ ہماری گاڑی اس حوالے سے بہت عمدہ ہے۔‘

چونتیس سالہ آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں دوسرے نمبر پر ہیں تاہم وہ خوش ہیں کہ وہ اتوار کی صبح شروع ہونے والی اس ریس میں اچھی جگہ سے ریس کا آغاز کر سکیں گے۔

Formel 1 GP Monaco - Mark Webber
آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبرتصویر: AP

کوالیفائنگ راؤنڈز میں ہمیشہ ہی پیچھے رہ جانے والی ٹیم فراری کے ہسپانوی ڈرائیور نے تسلیم کیا کہ ’ آج ریڈ بل کا دن تھا۔‘ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں تیسرے نمبر پر آنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ سخت ہو گا لیکن وہ پر امید ہیں۔

برطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن ابتدائی راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر رہے، وہ سباستیان فیٹل سے قریب نصف سیکینڈ پیچھے رہے۔ میکلارن کے مایہ ناز ڈرائیور نے بعد ازاں کہا،’ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹائم کہاں ضائع ہوا۔۔۔ لیکن ابھی بھی ہم جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔‘ کورین گراں پری ریس کے حتمی مقابلے اتوار کو ہوں گے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: کشور مصطفےٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں