1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’کولیسٹرول گھٹانے میں خوراک کا کردار اہم ہے‘

24 اگست 2011

کینیڈین طبی ماہرین نے فولاد سے بھرپور اناج، بیج، پھلیوں، اخروٹ اور بادام کے استعمال کو نقصان دہ کولیسٹرول یعنی کم کثافت والے lipoprotein میں کمی کے لیے اہم قراد دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/12Mhn
تصویر: Fotolia/Kurhan

نئی تحقیق کے مطابق اس طرح سے lipoprotein میں کمی کی مقدار اتنی خاطر خواہ ہے کہ اسے کسی حد تک statins سٹاٹنز ادویات کے استعمال پر بھی ترجیح دی جاسکتی ہے یا پھر اسے ایک متبادل کے طور پر اپنایا جا سکتا ہے۔ سٹاٹنز ادویات سے مراد وہ ادویات ہیں جو عارضہء قلب میں مبتلا مریضوں کو اس لیے دی جاتی ہیں تاکہ ان کے جگر میں کولیسٹرول کی پیداوار کی سطح کو ایک خاص حد تک محدود رکھا جاسکے۔

ٹورانٹو کی یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر ڈیوڈ جینکینس کی سربراہی میں مکمل کی گئی اس تحقیق کے مطابق وہ افراد بھی اس طریقے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو محض سبزیاں کھاتے ہیں۔ امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں چھپی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر جینکینس کا کہنا تھا، '' بلاشبہ سٹاٹنز ادویات نے عارضہء قلب سے متعلق علاج معالجے کے عمل میں بہت بڑا فرق پیدا کیا ہے تاہم ہم اب تک اس کی مدد سے بس اتنی ہی پیشرفت کر سکے ہیں۔'' واضح رہے کہ امریکہ میں 45 برس یا اس سے زائد کی عمر والا ہر چوتھا شخص کولیسٹرول گھٹانے والی ادویات استعمال کرتا ہے۔

Flash-Galerie Ramadan im Jemen
یمن کے ایک بازار میں خشک میوے کا تاجر گاہکوں کے انتظار میںتصویر: DW

جینکینس اور ان کے ساتھیوں نے اپنی تحقیق میں اس نکتے پر توجہ مرکوز رکھی کہ خوراک میں بدلاؤ کی مدد سے اور ادویات استعمال کیے بغیر آخر نقصان دہ کولیسٹرول LDL پر کس حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ہائی کولیسٹرول کے حامل کینیڈا کے 351 شہریوں پر تجربہ کیا۔

 Massachusetts یونیورسٹی میں خوراک اور امراض قلب سے متعلق امور کے محقق یونسہینگ ما کے بقول کولیسٹرول میں کمی کا یہ فرق کافی زیادہ ہے۔ ان کے بقول بہت سے لوگ ادویات پر انحصار کرتے ہیں تاہم اصل میں خوراک کا معاملہ کافی اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے نذر انداز کر دیتے ہیں، '' وہ سمجھتے کہ اگر وہ سٹاٹینز کھا رہے ہیں تو وہ جو چاہے کر سکتے ہیں، زیادہ چربی کھانے کے بعد امید کرتے ہیں سٹاٹینز اسے سنبھال لے گی جبکہ اصل میں ایسا نہیں ہے۔''

ادارت: شادی خان سیف

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں