1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کون سے ممالک ہر بچے کو پیدائش پر شہریت دے دیتے ہیں؟

1 نومبر 2018

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے کسی بچے کو خودبہ خود امریکی شہریت نہیں ملنا چاہیے کیوں کہ ایسا صرف امریکا میں ہوتا ہے، مگر آئیے حقائق جانتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/37VSR
USA Flüchtlinge auf dem Weg in die USA l Präsident Trump
تصویر: picture alliance/newscom/K. Dietsch

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے چند ہی روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سرزمین میں پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو خود بہ خود امریکی شہریت کا اہل قرار دینے سے متعلق ضوابط تبدیل ہونا چاہییں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس انداز کا ضابطہ امریکا کے علاوہ کہیں رائج نہیں ہے۔ ضوابط کے مطابق امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والا وہ بچہ بھی امریکی شہری ہے، جس کے والدین امریکی شہری نہ ہوں اور وہ بھی جس کے والدین غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم ہوں۔

امریکا میں پیدائش پر ملکی شہریت کا حق ختم کر دوں گا، ٹرمپ

نازی دور میں برطانیہ جانے والے پھر جرمن شہریت کے خواہش مند

صدر ٹرمپ امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’آپ کا ملک دنیا کا واحد ملک ہیں، جہاں کوئی شخص آتا ہے اور اس کا یہاں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے اور وہ بچہ امریکی شہری ہوتا ہے۔‘‘

امریکی صدر کا یہ دعویٰ اپنی جگہ مگر حقیقت یہ ہے کہ اپنی سرزمین پر پیدا ہونے والے کسی بچے کو شہریت دینے کے اعتبار سے امریکا دنیا کا واحد ملک نہیں بلکہ ایسے متعدد ممالک ہیں۔ قانونِ سرزمین (Law of Soil)  کے تحت اپنی سرحدی حدود کے اندر پیدا ہونے والے کسی بچے کو غیرمشروط اور غیرمحدود طور پر شہریت کا حق دیا جاتا ہے۔

امریکی دستور کی چودھویں ترمیم کی ایک ضمنی شقت میں یہ شہریت کا حق امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے ہر بچے کو تفویض کیا گیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ حقِ سرزمین کا قانون، حقِ خون (Law of blood) یعنی شہریت کے حامل والدین سے بچے کو شہریت منتقل ہونے کے قانون سے مختلف ہے۔

امریکا کے علاوہ دنیا کے 29 ممالک میں یہ حق اپنی سرزمین پر پیدا ہونے والے ہر بچے کو حاصل ہے۔ ان میں انٹیگووا، بربودا، ارجنٹائن، باربادوس، بیلیز، برازیل، کینیڈا، چاڈ، چلی، کیوبا، ڈومینکا، ایکواڈور، ایل سیلواڈور، فیجی، گیرنادا، گوئٹے مالا، گیانا، ہنڈورس، جمیکا، لیسوتھو، میکسیکو، پاکستان، پاناما، پیراگوئے، پیرو، سیٹ کیٹس اور نیویس، سیٹ لوئسیا، سیٹ وینکینٹ، یوراگوئے اور وینیزویلا شامل ہیں۔

یہ تمام ممالک یا تو وہ ہیں، جن کے ہاں نظام قانون برطانوی کامن لا سے ماخذ ہے، جو حق سرزمین کے تحت شہریت دینے کا آغاز ہوا یا وہ جو مختلف ممالک کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے یہ حق دیتے آئے ہیں۔

کرسٹینا براک، ع ت، الف الف