1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا اسرائیل کا وجود خطرے میں ہے؟

30 نومبر 2007

فلسطین سے اگر دو ریاستوں کے قیام کے سلسلے میں مذاکرات ناکام ہوئے تو اسرائیل کے وجود کو خطرہ ہے۔ ایہود المرٹ

https://p.dw.com/p/DYG5
تصویر: AP


انا پولس میں حال ہی میں ختم ہونے والی مشرق وسطی امن کانفرنس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ اب اسرائیل فلسطین تنازع جلد حل کرلیا جائے گا۔ لیکن دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے اپنے ایک بیان میں یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فلسطین اور اسرائیل کے دو ریاستوں کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہوئے تو اس اسرائیلی ریاست ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر فلسطینی ریاست نہ بنی تو یہاں بھی جنوبی افریقہ کی طرح کے حالات پیدا ہو جائیں گے اور ان حالات میں اسرائیل ہار جائے گا۔ ایہود المرٹ نے کہا کہ فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث وہ اس سے پہلے بھی خدشے کا اظہار کر چکے ہیں۔