1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا القاعدہ کا رہنما ابو خباب المصری ہلاک ہوگیا ہے؟

29 جولائی 2008

جنوبی وزیرستان میں پیش آنے والے تازہ ترین امریکی میزائل حملے کے بعد افغان اور امریکی زرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں القاعدہ کا رہنما مدہت مرصی السیّد عمر بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EleA
افغانستان سے ملحق پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں امریکہ یک طرفہ فضائی حملے کرتا رہا ہےتصویر: AP

ابو خباب المصری کے نام سے پہچانے جانے والا القاعدہ کے اس رہنما کے سر پر امریکی حکومت نے پانچ ملین ڈالر کی قیمت لگا رکھی تھی اور اس کوکیمیائی ہتھیاروں کی تیّاری کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔


افواجِ پاکستان کے ترجمان میجر جنرل اطہر عبّاس نے کہا کہ المصری کی ہلاکت کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے اور اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ اعظم وارسک نامی گائوں میں یہ واقعہ پیش آیا ہے اور یہاں کے مکینوں کے مطابق امریکی حملے میں مرنے والے مقامی شہری تھے۔ امریکی حکومت نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم کہا ہے کہ المصری کی ہلاکت کا خیر مقدم کیا جائے گا۔


اس بارے میں پشاور سے ہمارے نمائندے فرید اللہ خان کا بھی یہی کہنا ہے کہ المصری کی ہلاکت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا اس وقت ممکن نہیں ہے۔